موبائل فون کی ٹیکنالوجی میں انقلاب

0

دنیا بھر میں اکثر ایسے زلزلے آتے ہیں جو خوفناک ہوتے ہیں جس سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے،،،ماہرین کی جانب سے زلزلے سےبچنے کیلئےاحتیاطی تدابیر کا بتایا جاتا ہے لیکن اب یہ کام اب آپ کا موبائل کرے گا۔چین کی موبائل کمپنی ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا، فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔نیا سمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: