ٹام کروز کی فلم پروڈکشن ٹیم کو”مشن امپوسیبل” کا سامنا

0

فلم سیریز مشن امپوسیبل اداکار ٹام کروز اور ان کے دنگ کردینے والے سٹنٹس کےحوالے سےجانی جاتی ہے، جس میں اکثر ناممکن قسم کے کاموں کو کرتے دکھایا جاتا ہے۔مگر اب اس فلم کی تیاری کے لیے پروڈکشن ٹیم کو بھی ایک عجیب ‘مشن امپوسیبل’ کا سامنا ہے اور وہ ہے ایک قصبے کے تاریخی پل کو ٹام کروز کے ہاتھوں تباہ کرانے کے لیے وہاں کے رہائشیوں کو قائل کرنا۔
یورپی ملک پولینڈ کے ایک قصبہ میں پروڈکشن ٹیم کو ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل مشن کا سامنا ضرور ہے کیونکہ اسے صوبہ سیلیزیا کے قصبے ولین کے رہائشیوں کو قائل کرنا ہے کہ وہ ٹام کروز کو وہاں کے ایک متروک ریلوے کے پل کو اڑانے دیں لیکن علاقہ مکینوں کی اکثریت اس پل کو اڑانے کے خلاف ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: