وزیراعظم کاتین وزراءکی کارکردگی پرعدم اطمینان

وزیراعظم عمران خان نے 100 روزہ کارکردگی کےجائزہ سےمتعلق اجلاس میں تینوں وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے تینوں وزراء فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا کو ہدایت کی کہ وہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں انقلابی اقدامات کریں، صاحبزادہ محبوب سلطان کو ہدایت کی گئی کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر دوبارہ نہ ہو۔وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا ۔ عمران خان نے تینوں وزراء کو کارکردگی بہتربنانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دی ہے۔تین ماہ بعد وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.