حکومت کا ایک اور منی بجٹ لانے پر غور،بعض مصنوعات پر ٹیکس کی تجویز

تبدیلی سرکار کے عوام پر وار جاری۔۔ حکومت نے عوام پر ایک اور منی بجٹ بم گرانے کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کئی مصنوعات پر ٹیکس اور ٹیرف میں اضافے کی تجویز ہے، ابھی مختلف تجاویز زیر غورہیں، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، درآمدی خام مال پر ٹیکس ریٹ میں کمی بھی ہو سکتی ہے جبکہ جنوری میں نیا بل پارلیمنٹ میں لیکر آسکتے ہیں
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا افسوس ناک ہے، ان شاء اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عمران خان کا آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا بیان 2014 کا ہے، وزیراعظم نے الیکشن سے پہلے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑسکتا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 5 ماہ کے دوران 5000 پوائنٹس کی کمی ہوئی، امریکا، بھارت اور چین سمیت دیگر اسٹاک مارکیٹس بھی گریں۔
اسد عمر کا کہنا تھا سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی، سعودی عرب سے اگلے 3 سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار ملے گا،
انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات سے مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں، یو اے ای سے چند دنوں میں معاملات طے پا جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.