قطرسعودی تنازع سب کیلئےنقصان دہ ہے،امریکا

پومپیو خلیج اور عرب میں امریکی اتحادی ریاستوں کے درمیان اختلاف دور کرنے کے مشن پر ابوظہبی سے دوحا پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ کےان دوروں کا ایک مقصد علاقائی سطح پر ایران کے خلاف حمایت حاصل کرنا بھی ہے۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان طول پکڑتا تنازع مشترکہ مقاصد رکھنے والے ممالک کے لیے فائدہ مند نہیں، ساتھ مل کر کام کرنا ہی طاقت کا ضامن ہے۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا قطر، سٹریٹجک پارٹنر شپ مختلف شعبوں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکا اور قطر افغانستان اور عراق سمیت علاقائی سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ قطر میں امریکی فوجیوں کے لیے دیے گئے ایئر بیس نے داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، مائیک پومپیو نے امریکی ایئر بیس میں توسیع منصوبوں کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔ ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.