امریکا چین کیخلاف عالمی سطح پر اتحاد کا خواہاں

0
مائیک پومپیو نے چین پر کرونا وائرس کی وبا کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اتحاد کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست فیصلہ ہے کیونکہ اس کے باعث اہم مواد چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہاتھوں میں جانے سے بچ گیا۔چین کوجارحیت پسند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے میری ٹائم سے متعلق غیرقانونی دعوے کیے،ہمالیائی ممالک کو بے وقوف بنایا،کرونا کی وبا کو چھپایا اور شرم ناک طریقے سے اس کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا۔مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ ہم ایک اتحاد تشکیل دے سکیں گے جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خطرے کو سمجھے اور اس کو سمجھا سکیں کہ اس طرح کا رویہ ان کے بہتر مفاد میں نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم آزادی اورجمہوریت پسند اقوام کے حوالے سے چاہتے ہیں کہ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خطرے کو سمجھیں’۔پومپیو نے چین پر کرونا وائرس کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے لیکن اس سےمتعلق کوئی ثبوت دینے سے قاصر رہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: