یمن کے باغیوں کیلئے بھیجا گیا ایرانی اسلحہ قبضے میں لے لیا، امریکا

0
امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ماہ یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحہ لے جانے والا جہاز قبضے میں لے لیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کا مطالبہ کیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘سلامتی کونسل کو خطے میں مزید تنازع سے بچنے کے لیے ایران پر اسلحے کی پابندی میں ضرور توسیع کرنی چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کوئی ذی شعور انسان یقین نہیں کرسکتا کہ ایران اپنا اسلحہ ایسی جگہ استعمال کرے جس کا اختتام امن ہو’۔امریکی سیکرٹری خارجہ نے ایرانی اسلحہ پکڑنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کی اتحادی فورسز نے 28 جون کو یمن کے ساحل کی طرف جانے والے ایک جہاز کو روکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاز حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحہ لے کر جارہا تھا۔’ایران اسلحے سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل نہیں کررہا ہے جو 4 ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہونے والی ہے’۔اسلحے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2سو راکٹ اور گرینیڈ،ایک ہزار 7سو سے زائد رائفلز،فضا سے زمین پر نشانہ بنانے والے 21 میزائل،کئی اینٹی ٹینک میزائل کے علاوہ جدید ہتھیار اور میزائل شامل تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: