امریکاایک بارپھربھارت کےساتھ پینگیں بڑھانے لگا

مودی کے دوبارہ صدارتی منصب پر بیٹھتے ہی امریکا نےبھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانا شروع کردی ہیں،،،واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور چین جیسے ممالک سے سمندرپارسے ڈیل کرنا اس بات سے مختلف ہے کہ یہ ممالک بھارت کی سرحد پرہوں،،،خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا،صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیااورصدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.