مکی آرتھرپی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت کےخواہشمند

مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ بورڈ کو ای میل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےمیٹنگ میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے،،،مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر لاہوراجلاس میں شرکت کررہےہیں،انہوں نے اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے وہ خود اپنی کارکردگی پربورڈکو بریفنگ دیں گے۔تاہم اگر ضرورت محسوس کی گئی تو کپتان سرفراز احمد کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے جبکہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی سلیکشن پر رائے لی جاسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان،آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد کل لاہور پہنچےگے۔ پی سی بی اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی 3سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور نئی ٹیم انتظامیہ کی تقرری کے بارے میں سفارشات دے گی۔ سفارشات کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ جبکہ حتمی فیصلوں کا اختیار پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی صوابدید پرہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.