کرونا کاخطرہ،پنجاب میں میٹرو،خیبرپختونخوا میں انٹر سٹی بس بند

پنجاب میں کرونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے میٹرو بس سروس بند کر دی۔حکام کی ہدایت کے مطابق لاہور،راولپنڈی اورملتان میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند رہیں گی۔پنجاب حکومت نےمختلف اضلاع میں ہسپتالوں کو پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ کرونا کے مریضوں کےسماجی رابطوں کا پتا لگانے کیلئے سیلولر ڈیٹا ریکارڈ سے مدد لی جائے گی۔ جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طبی سہولیات سے آراستہ 117 موبائل میڈیکل وینز بھی اضلاع میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی انٹر سٹی بس سروس معطل کر دی گئی،،اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج سے 7 روز کے لیے انٹرسٹی بس سروس معطل رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: