وائٹ ہاؤس میں بھی روایتی مشرقی ڈرامہ چلنے لگا

0

امریکی خاتون اول میلانیا اور دختر اول ایوانکا کے درمیان سرد تعلقات نئی بات نہیں لیکن اب دونوں خواتین کے درمیان کشیدہ تعلقات کے حوالے سے جلد شائع ہونے والی کتاب میں کئی نئے انکشافات نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔”میلانیا اینڈ می” دی رائز اینڈ فال آف مائے فرینڈشپ وِد فرسٹ لیڈی کتاب میلانیا ٹرمپ کی پہلی سیکریٹری صحافی و لکھاری سٹیفی ونسن وولکوف نے لکھی ہے جسے یکم ستمبر کو امریکا سمیت دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔این این نے اپنی رپورٹ میں امریکی میگزین کے کتاب کے حوالے سےشائع مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جرڈ کشنر کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح میلانیا ٹرمپ کے ماتحت چلنے والے وائیٹ ہاؤس کے دفتر کا کنٹرول سنبھالیں۔دوسری جانب میلانیا ٹرمپ دختر اول ایوانکا اور ان کے قریبی افراد کو ‘سانپ’ قرار دیتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ ایوانکا کو سیاست سے دور رکھیں اور بیٹی کی والد کے ساتھ تصویر تک نہ کھینچی جا سکے۔27 اگست کو ریپبلکن کے نیشنل کانگریس کے اجلاس کے دوران بھی دونوں خواتین کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بھی جانچا جا سکتا ہے۔ کنونشن کے دوران جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا تو خاتون اول نے نہ چاہتے ہوئے بھی ایوانکا کو خوش آمدید کہا مگر اگلے ہی لمحے میلانیا نے غصے سے آنکھیں پھیرلیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: