بھارتی حیوانیت پر انسانیت کا راگ الاپنے والوں کی خاموشی

0
اداکار شان نے سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اس شرمناک واقعے پر شرمندہ نہیں؟ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اس واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی ظاہر کرتی ہے، میری ہمدردیاں بشیر اور 3 سالہ بچے سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔گلوکار سلمان احمد نے کہا وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے، ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: