مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مودی کو آئینہ دکھادیا

محبوبہ مفتی نےمودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے نام پر بنے شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں مندروں کی حفاظت اور بابا گرونانک کے نام پر یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی کا مزید کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی ترجیح تاریخی مقامات کے نام بدلنے اور رام مندر بنانے کی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستانی وزیراعظم بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ناموں پر بنی یادگاروں اور شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں، گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے اور پاکستان میں مندروں کو محفوظ کرنے کا قانون بنا دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.