میگھن مارکل کی ڈاکیومنٹری کے ذریعے ہالی ووڈ میں واپسی

0

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے رواں سال 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اور اب اس فلم کا نام بھی منظر عام پر آگیا۔میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ’ایلیفینٹس‘ کے ساتھ شوبر میں واپسی کرنے جارہی ہیں تاہم اداکارہ اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کررہیں بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈاکیومنٹری کو
انہوں نے صرف اپنی آواز دی ہے۔ڈزنی اسٹوڈیو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ میگھن مارکل نے رواں سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو اپنی آواز دی ہے اور یہ فلم ڈزنی کی سٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی۔اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: