ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی عالمی معیشت کو ختم کردے گی

امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پرفوجی حل کے بجائے سیاسی اور پرامن حل کو ترجیح دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا نے ایران کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے تو کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اورعالمی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔سعودی ولی عہد کاکہنا تھا کہ عالمی سطح پریہ خطہ 30 فیصد توانائی کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ عالمی تجارت میں 20 فیصد اور ورلڈ جی ڈی پی میں 4 فیصد حصہ ڈالتا ہے، اگر یہ سب بند ہوجائے تو عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی تنصیبات پر حملےکے الزامات ایران پر عائد کرچکا ہے جبکہ امریکا نے سعودی عرب کو ایران کیخلاف ملٹری کارروائیوں میں بھرپورساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.