برطانوی وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری آنا شروع

0

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس سے متاثر ہوکر اتوار کے روز سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں وہ اب ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا جارہا ہے اور وزیرخزانہ رشی سُناک کے مطابق وزیراعظم اب خود سے بیٹھ سکتے ہیںبورس جانسن کی ہسپتال منتقلی پر ڈربی شائر سے اپوزیشن پارٹی کی مئیر شیلا اوکس نے فیس بک پوسٹ پر وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “بورس جانسن کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے تھا، یہ ہماری تاریخ کا سب سے برا وزیراعظم ہے”۔اس پر صارفین کی جانب سے تنقید پر خاتون مئیر نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بورس جانسن کو وینٹی لیٹرز کی کمی اور این ایچ ایس کو مطلوبہ سہولیات نہ دینے کا طعنہ دیا تاہم بعد میں انہوں نے کہا کہ میں نے غصے میں ایسا لکھ دیا تھا،میری نیک تمنائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔مئیر شیلا اوکس نے سوشل میڈیا پر اپنی صفائی تو پیش کردی لیکن ان کی یہ معذرت کسی کام نہ آئی اور لیبر پارٹی نے انہیں فارغ کر تے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: