مدھرآواز،گیت بےمثال

0
پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938ء کو سندھ کے شہر میرپورخاص میں پیدا ہوئے، مسعود رانا نے فلمی کیریئر کا آغاز 1962ء میں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردو کے نامور گلوکاروں میں کیا جانے لگا۔
مسعود رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے، انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 700 سے زائد گانے ریکارڈ کرائے،اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کا شوق بھی پورا کیا ۔
مسعود رانا کے مشہور اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا ’تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تم سے پیار کروں‘ فلم بدنام کا گانا ’”کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے” ‘ فلم چاند اور چاندنی کا گانا ’تیری یاد آگئی غم خوشی میں ڈھل گئے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
منفرد لہجے کے حامل اس گلوکار نے مشکل طرز کے گانے بھی ریکارڈ کرائے جو سننے والوں کو آج بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں، عظیم گلوکار 4 اکتوبر 1995 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: