عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

0
سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا اور اس سلسلے میں سعودی حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال حج کی تیاریوں میں عازمین کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کمانڈر میجر جنرل محمد ال احمدی نے مسجد الحرام میں داخلے اور باہر نکلنے کے دوران عازمین کو کنٹرول کرنے کے لیے سماجی فاصلے اور کرونا سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کے نئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کعبہ اور صفا مروہ کے درمیان عبادات کے لیے راستوں کا بھی تعین کردیا گیا ہے جب کہ مسجد الحرام کے احاطے میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس آفیشل اجازت نامہ ہوگا۔سیکیورٹی کمانڈر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باعث عازمین کے لیے مسجد الحرام عرفہ کے روز اور عید کے دوران بند رہے گی جب کہ مسجد اور اس کے بیرونی احاطے میں نمازوں کی ادائیگیاں بھی معطل رہیں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: