7 سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے نئی تاریخ رقم کردی

0

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردیا۔فاطمہ نسیم نے ایک 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔ بھارت کی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا جو اب تک ناقابل شکست تھا۔فاطمہ مارشل آرٹس پریکٹس پر ابھی سے خاص توجہ دیتی ہیں اور ننچکو ہو یا ٹائل تووڑنا ہو پنچ ہو یا ککس ان کی مہارت لاجواب ہے۔کراچی چیمئین شپ میں گولڈ میڈلسٹ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو اب تک 60 عالمی ریکارڈ بناچکےہیں اور بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چیمئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: