آپ کی کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کیلئے کردار ادا کرونگی۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی صاحبزادی مریم نواز سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا اپنے والد سے کہنا تھا کہ آپکو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بےبنیاد مفرضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.