مریم نوازووٹ کوعزت دو کا نعرہ لے کر پھرسیاسی میدان میں

پی ٹی آئی حکومت کو خراب معاشی صورتحال میں پھنسے دیکھ کر سیاسی مخالفین کی تندو تیز بیان بازی اور احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے، اپوزیشن جماعتیں عمران خان حکومت کےگرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے پر تول رہی ہیں،اور اسی کا شاخسانہ ہے کہ سیاسی جلسوں کا دور ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے۔
حکومت کیخلاف حالات بنتے دیکھ کر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنی سیاسی تحریک میں تیزی لانے کافیصلہ کیا ہے،فیصلے کےتحت ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو لے کر عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی
عوامی رابطہ مہم کےسلسلے میں مریم نواز نے اگلے ماہ سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔مریم نواز کے شیڈول میں کراچی،حیدرآباد،نوابشاہ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں عوامی اجتماعات سے خطابات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے تحت عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.