مریخی جہاز”اَپرچونٹی” مردہ قرار

گزشتہ سال ستمبر میں مریخ پر ریت کا شدید طوفان آیا جس کے بعد سے “اپر چونِٹی” کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ماہرین نے بار بار اس کی جانب سگنل بھیجے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس کے بعد ماہرین نے اتفاق کیا کہ اب یہ روبوٹ زمین سے دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کرسکے گا۔
ناسا کے ماہرین نے باضابطہ کسی اعلان سے قبل اپنی آخری سرتوڑ کوشش کی اور دنیا بھر میں پھیلے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کو بھی آزماتے ہوئے اپر چونٹی کو کئی پیغامات بھیجے لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا جس کے بعد اس خلائی جہاز کو باضابطہ خدا حافظ کہنے کا اعلان ناسا ماہرین جلد کر دیں گے
اپنے 15 سالہ مشن کے دوران اپر چونٹی نے مریخ کی ان گنت زبردست تصاویر اور ویڈیو بھیجیں، وہاں قدیم برف کے آثار دریافت کیے اور سب سے بڑھ کر 45 کلومیٹر کا سفربھی طے کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.