بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، مریم اورنگزیب

0

اپنے ایک بیان میں رہنما و ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاہواہےاور گزشتہ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا
انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کے لیے حراست میں ہیں ، آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا جاسکا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے آٹا چینی چور عمران اور بزدار صاحب کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گڑھے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: