والدسےمحبت کااظہار

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنےوالدکی رہائی پرخوشی سےنہال،،والدکی سیاسی جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےاچھوتااندازاپنالیا،مریم نوازنےوالدسےمحبت کااظہارکرتےہوئےاپنےٹوئٹراکاؤنٹ کی پروفائل تصویرتبدیل کرکےنوازشریف کی تصویرلگادی۔
مریم نوازنےٹوئٹراکاؤنٹ پراپنے والد کے دور اقتدار کی ایک شاندار تصویر آویزاں کی ہے ،جس میں نواز شریف نے بلیک پینٹ کوٹ اورسفید شرٹ کے ساتھ سرخ ٹائی لگا رکھی ہے۔اس سے قبل 26 فروری کو مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی تھی ،اب ایک ماہ بعد انہوں نے دوبارہ اپنے والد کی تصویر کو پروفائل کا حصہ بنایا ہے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پرگزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف کورہاکیاگیاہے، سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کیلئے ضمانت منظور کی گئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.