مقبول بٹ شہید کی برسی پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی برسی پرمکمل ہڑتال ،،،حریت قیادت کی اپیل پروادی بھرمیں کاروباری اورتجارتی مراکز بند اور سڑکیں ویران ،،، بھارتی فوج نے سری نگر سمیت دیگر حساس علاقوں میں ہرطرف رکاوٹیں کھڑی کرکے کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردیں جبکہ احتجاج کے خوف سے کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قائدین کو گھروں پر نظربند اور بعض کو جیلوں میں ڈال دیا۔
مقبول بٹ کے یوم شہادت پرمقبوضہ وادی کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں کشمیری سراپا احتجاج ،،،،آزاد کشمیر میں بھی شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظفر آباد،میر پور، نکیال سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں جاری تحریکِ مزاحمت مقبول بٹ شہید کے افکار کی مرہون منت ہے۔ سپین اور بلجیئم میں بھی مقبول بٹ کی برسی کےموقع پر مظاہرہ کیا گیا۔
ادھرحریت قیادت نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اورمطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں سپرد خاک مقبول بٹ کی میت ان کے سپرد کی جائے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا بھی شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.