منموہن کا مودی کو متنازع شہریت قانون واپس لینے کا مشورہ

0
سابق بھارتی وزیراعظم اور کانگریس پارٹی کے رہنما منموہن سنگھ کا کہنا ہےکہ بھارت کی موجودہ صورتحال بہت ہی زیادہ سنگین اور پریشان کن ہے جبکہ ملکی ادارے، میڈیا اور عدالت اب تک ان حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لئے حکومت کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہیے۔نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے حوالے سے انڈین اخبار میں اپنے ایک کالم میں سابق بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرتی کشیدگی کی آگ پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہمارے ملک کی روح کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس آگ کو وہی بجھا سکتے ہیں جنہوں نے اسے لگایا ہے۔منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کی لبرل شناخت خطرے میں پڑ چکی ہے۔ معیشت بھی خطرات سے دو چار ہے اور اگر ملک میں فرقہ وارانہ بے چینی پائی جائے گی تولاکھ جتن کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی اور سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: