یوئیفا نےانگلش فٹبال کلب مانچسٹرسٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی

0
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کیلئے پابندی لگادی گئی،یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز کے مطابق پابندی کسی بھی یورپین مقابلوں میں شرکت پر لگائی گئی ہے۔
پابندی فنانشل فیئرپلے کے قواعد کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے، یوئیفا نے مانچسٹر سٹی پر 30 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یوئیفا کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سٹی پر پابندی کا اطلاق آئندہ سیزن سے ہوگا۔ترجمان مانچسٹر سٹی کلب کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جائیں گے۔گزشتہ سال انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: