بھارت کوایک بارپھراقوام متحدہ میں منہ کی کھانی پڑی

بھارت کو ایک بارپھراقوام متحدہ میں منہ کی کھانی پڑی،،،اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر رواں ہفتے تیسری بارخطاب کیا،،، مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت منظم اندازمیں کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کوفروغ دیتا ہے۔ملیحہ لودھی نے نوآبادیت کے خاتمے کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کشمیر یواین کے ایجنڈے پرتصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین دلانے چاہئیں،بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش بھی شریک جرم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.