پاکستان نے اقوام متحدہ کا ہدف حاصل کرلیا،ملیحہ لودھی

امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ 15فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور سٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔اس کے علاوہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے
گزشتہ ماہ 21 جنوری کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ایک سو چھپن شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی امن اور سیکیورٹی کیلئے پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.