اسلام دشمن رویہ عالمی امن کیلئےخطرہ بن سکتا ہے،ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویئے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےدنیاکی توجہ بڑھتے اسلام دشمن رویوں کی جانب مبذول کروائی۔
ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ اسلام دشمن رویہ عالمی امن کیلئےخطرہ بن سکتا ہے،انہوں نےکہاکہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہےکہ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےاسلام دشمن رویئےسےمتعلق بات سانحہ نیوزی لینڈکےتناظرمیں کہی ،سانحہ میں دومساجدپرہونےوالےحملوں میں 50مسلمان شہیدہوئےجبکہ فائرنگ کرنےوالادہشتگردسفیدفام نسل پرست ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.