پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدرسے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے ملاقات کی جس میں دورہ پاکستان کی تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی، ماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

آٹھ برس کے بعد جنرل اسمبلی کا کوئی بھی صدر پاکستان کے دورے پر آرہا ہے ،اس دورے کے دوران ماریہ اسپینوزا صدرمملکت ،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گی جن میں عالمی اورعلاقائی معاملات پرتبادلہ خیال ہوگاجبکہ مہمان کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔۔۔اس کے علاوہ ماریہ اسپینوزا خواتین ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

ادھرماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلے نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر حکومت پاکستان کی درخواست پر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ایشیاء کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

مونیکا گریلے نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماریہ اسپینوزا پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کثیرا لجہت مقاصد کے فروغ کے حوالے سے پرامید ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.