مالدیپ کے سابق نائب صدر بھارت فرار ہونے کے بعد گرفتار

مالدیپ پولیس کا کہنا تھا کہ ریاستی فنڈز میں مبینہ خورد برد کے الزام پر بھارت میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش پرسابق نائب صدرکو گرفتار کرلیا اور انہیں واپس مالدیپ لے آئے۔ سابق نائب صدراحمد ادیپ مالدیپ سے فرار ہو کربراستہ سمندر جنوب بھارت کی ٹیوٹی کورن بندرگاہ پہنچے تھے جہاں بھارتی حکام نے مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے پر انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا۔بعد ازاں مالدیپ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے احمد ادیپ کو گرفتار کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پولیس نے کہا کہ سابق نائب صدر کو ہماری حراست میں مالدیپ کے دارالحکومت میل منتقل کیا جارہا ہے۔ احمد ادیپ کو تفتیش کے بعد واپس مالدیپ بھیج دیا گیا، تاہم بھارتی حکام نے ان کی واپسی پر فوری طور پر کوئی بات کرنے سے انکار کیا۔ احمد ادیپ کے لیے پیش ہونے والی بین الاقوامی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی تحفظ کی تلاش تھی اورانہوں نے پناہ کےعمل کیلئے کوشش شروع کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.