معروف قانون دان امل کلونی روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلائیں گی

0
مالدیپ نے اقوامِ متحدہ کی عالمی عدالت میں میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لیے انسانی حقوق کی معروف وکیل امل کلونی کو اپنا نمائندہ مقرر کرلیامالدیپ حکومت کا کہنا ہے کہ مسلم افریقی ملک گیمبیا نے عالمی عدالت میں 2017 میں میانمار کی فوج کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کو چیلنج کررکھا ہے اور اب مالدیپ بھی اس کیس کا باضابطہ حصہ بن رہا ہے کیوںکہ اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً 7 لاکھ 40 ہزار روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔گذشتہ ماہ عالمی عدالت انصاف نے متفقہ فیصلے میں میانمارحکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ اس معاملے کا مکمل فیصلہ ہونے تک روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔اس حوالے سے امل کلونی کا کہنا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا معاملہ طویل عرصے سے التواء میں ہے اور میں اس اہم معاملے میں روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کی کوشش کروں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: