ملائیشیانے لائسنس مستند ہونے کی تصدیق پر18پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا

0
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی لائسنس رکھنے اور مقامی ایئر لائنز میں ملازمت کرنے والے پائلٹس کے لائسنس مستند ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سی اے اے ایم نےملائیشیا میں تمام معطل 18 پائلٹس کو بحال کردیا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں ملائشیا کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے پاکستانی لائسنس رکھنے والے اور مقامی ایئر لائنز میں ملازمت کرنے والے تمام پائلٹس کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔اور پاکستانی پائلٹس کو کام سے روک دیا تھا اور پی آ ئی اے کی پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔پارلیمنٹ میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے 262 پائلٹس نے ’مشکوک‘ لائسنس حاصل کر رکھے ہیں جس کے بعد مختلف ممالک کے ایوی ایشن حکام نے وہاں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس اور انجینئرز کی ڈگری کی تصدیق طلب کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: