پنجاب میں کرونا کےمریضوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے،،محکمہ صحت

0

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا سےسب سےزیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، 31 سے 45 سال کے 22 ہزار 978 نوجوان کرونا سےمتاثر ہیں، 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کرونا کا شکارہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کروناسے متاثر ہوئےہیں، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار665 افراد کرونا متاثرین ہیں، سب سےکم ضعیف العمر 75 سال سے زیادہ عمرکےافراد ہیں۔
پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد فقط 1319 ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے پنجاب میں زیادہ تر اموات 50 سال سے زائد افراد کی ہوئی ہیں جن کو ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس سمیت مہلک بیماریاں لاحق تھیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: