ماہرہ اور فہد کی جوڑی سلورسکرین پرتہلکہ مچانےکیلئےتیار

فلم قائداعظم میں فہد مصطفیٰ کےکردار سےمتعلق ہدایتکار نبیل قریشی اپنے انٹرویو میں پہلی ہی بتاچکے ہیں کہ وہ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم اگلے سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلم میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔فلم کو انڈسٹری کی مشہور جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی ہی پروڈیوس کرے گی اور یہ جوڑی پہلے ہی کئی سپر ہٹ فلمیں بناچکی ہے جس میں ’نامعلوم افراد‘، ’ایکٹر ان لاء‘، ’نامعلوم افراد 2‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    both the celebrities are most talented and nice

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.