یو ٹرن”کے معاملے پرمہاتیرمحمد اورعمران خان ہم خیال”

مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اپنی سابقہ پالیسیوں سے یوٹرن لے لینا درست ہے کیوں کہ کبھی کبھار ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں، مہاتیر محمد کی حکومت کو اپنی حکومتی پالیسیز میں کئی یوٹرن لینا پڑے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ملائیشین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار لوگ غلطی کرجاتے ہیں اور جب اس کا اداراک ہوجائے تو پھر عقلمندی اسی میں ہے کہ اس سے پیچھے ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکمل لوگ نہیں ہیں اس لئے بعض اوقات ہم غلط سمت میں چلے جاتے ہیں لہٰذا ضرورت پڑنے پر ہمیں واپس پلٹنا پڑتا ہے ،اس میں کو ئی برائی نہیں بلکہ عقلمندی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.