ملائیشیا کےسابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کوبیٹےسمیت ان کی پارٹی سےنکال دیاگیا

0

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کوان کی پارٹی سے نکال دیا گیا، مہاتیرمحمد کوپارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پرپارٹی سے نکالا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے بیٹے مخرز مہاتیر، سیّد صدیق سید الرحمن، سپریم کونسل ڈاکٹر مسزلی ملک، امیر الدین حمزہ نے پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔خبررساں ادارے کےمطابق مہاتیر محمد کی جماعت "برساتو” نےان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی ہے، مہاتیرمحمد پارٹی چیئرمین ہونےکےباوجود 18 مئی کواپوزیشن بینچ پربیٹھے۔ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نےمہاتیرمحمد کوجماعت سے نکالنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مہاتیرمحمد کے ساتھ انکے بیٹے اور 3 دیگراراکین کو سیاسی جماعت سے نکالا گیا۔دوسری طرف سابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد، بیٹےاوردیگر ساتھیوں نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے سے متفق نہیں ہیں، یہ فیصلہ قانون کے خلاف ہے،یاد رہے95 سالہ مہاتیر محمد نے رواں برس فروری میں خلاف توقع وزرات عظمیٰ کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی سیاسی جماعت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے محض 2 سال سے بھی کم عرصے میں حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: