پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے،وزیر اعظم عمران خان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہواوزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے۔ سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گاشہزاد محمد بن سلمان نے پاکستانی حمایت پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.