ملتان: ایل پی جی کی قیمت میں 70روپےکلوتک ازخوداضافہ

ملتان میں بڑھتی سردی شہریوں پربجلی بن کرگری،،،دکانداروں نےگیس کی قلت سےفائدہ اٹھاتےہوئےایل پی جی کےنرخوں میں 70روپےکلوکاخودساختہ اضافہ کردیا،،شہرمیں ایل پی جی 110روپےکلو فروخت ہورہی تھی جو70روپےاضافےسےاب 180روپےکلومیں بیچی جارہی ہے
نرخ بڑھنےپرشہریوں کاکہناہےکہ یہ تبدیلی ہماری جان لےکررہےگی،مہنگائی کےاس دورمیں کیاکمائیں اوربچوں کوکیاکھلائیں
دوسری جانب ایل پی جی مہنگی ہونےپررکشہ ڈرائیوروں نےبھی کرایوں میں 30فیصداضافہ کردیا،جس کےبعدسواری کی جیب پراضافی بوجھ پڑگیاہے
دکانداروں کےمطابق قیمتوں میں ازخوداضافہ نہیں کیا،ایجنسی ہولڈرزکوگیس مہنگی ملتی ہےجوآگےمہنگی بیچتےہیں
ادھرراجن پورمیں بھی ایل پی جی کی قیمت میں 80روپےکلو تک اضافہ کردیاگیا،جس کےبعدفی کلونرخ 200روپےتک جاپہنچےہیں
گھریلوسلنڈر1200روپےسےبڑھ کر2000روپےکاہوگیا،شہریوں نےمہنگائی کاذمہ دارحکومت کوقراردیتےہوئےاسےکم کرنےکامطالبہ کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.