تبدیلی سرکارکی”وکھری”منطق

حکومت میں آتے ہی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سامنے جو ترجیحی منصوبے رکھے ان ایک غریبوں کو ایک سستے گھروں کی فراہمی کا وعدہ بھی تھا جو ابھی تک زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھا تاہم اب وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت کا یہ پیغام چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ ضیغم رضوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ ہاؤس میں دیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہاکہ صوبائی حکومت یہ سکیم اپنےوسائل سےشروع کرے۔یعنی وعدہ وفاق کا اور پوراکرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کےکھاتےمیں،،، یہ تو ایسے ہی ہے کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی ۔ تاہم وفاق نے سندھ حکومت کو اس منصوبےکا نام اپنی مرضی سےتجویز کرنے کی چھوٹ دے کر صوبے پراحسان ضرور کیا ہے۔

ضیغم رضوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت ہاؤسنگ منصوبے پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے اورکم لاگت کے گھر تعمیر کیے جائیں اور انہیں صوبےکےغریب لوگوں کوآسان اقساط میں دیاجائیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت گھروں کی تعمیر میں صوبائی حکومت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.