سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا

0
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے گزشتہ رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھاکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا رات 12 بجے سے آغاز ہو گیا اور اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کراچی میں فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے گشت شروع کردیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔لاک ڈاؤن کےبعدکراچی پولیس بھی سرگرم ہوگئی اورکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےاعلانات کے ذریعےعوام کو ہدایات دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ شہر کی مساجد سے بھی عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جاتی رہی۔ادھر سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود صحافی برادری کو صوبے بھرمیں خصوصی استثنی دیا گیا ہے تاہم میڈیا کے نمائندوں اور ہاکرز کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور میڈیا کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت گئی ہے۔اس کےعلاوہ میڈیکل سٹورز،کریانہ،کھانے پینےکی اشیاء کی دکانیں اور دوا ساز فیکٹریاں کھلی رہیں جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی جانب سےکھانے پینے کی اشیا کی گھروں پر ڈیلیور کرنے پر بھی پابندی نہیں۔دوسری جانب صوبےبھرمیں فلائٹ آپریشنز معطل کردیے گئےجبکہ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ 24 مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہےاور سول ایوی ایشن نےاس حوالےسےنوٹس جاری کر دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: