کرونا وائرس کی وجہ سے 31 مئی تک لاک ڈاؤن موجودہ شرائط کےساتھ جاری رہےگا،ناصرحسین شاہ

0

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت کاروبار مروجہ اوقات کے ساتھ جاری رہیں گے ، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد 31 مئی تک لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ 31مئی سے پہلے وفاقی حکومت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کرے گی جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔وزیراطلاعات سندھ نےکہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں دیے گئے اوقات کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوسری جانب کرونا وائرس پھیلاؤ کےخطرے کےپیش نظرمحکمہ صحت بلوچستان نےصوبائی حکومت کومکمل لاک ڈاؤن اورکرفیو کےنفاذ کی سفارش کردی،ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کےزیرصدارت طبی ماہرین اورڈاکٹرز کےاجلاس میں کرونا وائرس کےپھیلاؤ پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔اجلاس میں محکمہ صحت نےعوامی مشکلات کےمدنظرہسپتالوں میں محدود سطح پراوپی ڈیزکھولنےکا فیصلہ کیا۔ شعبہ حادثات میں ہرشعبے کے سٹوڈنٹس اورآن کال پروفیسر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: