کراچی کےمختلف علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ

0
ضلع شرقی کی 17 اور غربی کی 6 یونین کونسلزمیں ناکےلگاکربند کردیا گیا،گلشن اقبال، صفورا گوٹھ اور گلستان جوہر بلاک تیرہ کی یوسیز جبکہ بلتی محلہ، مارٹن کوارٹرز، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر کے علاقے بھی بند کروا دیئےگئےہیں۔ضلع کورنگی اور جنوبی کی پانچ، پانچ جبکہ ملیر کی چھ اور ضلع وسطی کی دو یوسیز کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ ملیر، جعفرطیار سوسائٹی، جناح سکوائر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی 36 بی اور کورنگی کے مختلف علاقوں
میں کاروباری سرگرمیاں معطل کروا کرمکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 18 جون سے 2 جولائی تک حساس یوسیز میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،ہاٹ سپاٹس کے رہائشیوں کی نقل وحرکت پرسخت پابندی ہوگی،گھرکے صرف ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ کریانہ اور میڈیکل سٹورز متاثرہ علاقوں میں کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: