بزدار حکومت عید پر کرونا کے حوالے سےحوصلہ افزا نتائج پر خوشبزدار حکومت عید پر کرونا کے حوالے سےحوصلہ افزا نتائج آنے کے بعد پنجاب بھر میں 2 روز قبل ہی لاک ڈاؤن ختم کردیا ،آج سے تمام مارکیٹس کھُل گئیں

0
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے گزشتہ کئی ماہ سے لاک ڈاون جاری ہے تاہم پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون 5 اگست کے بجائے 3 اگست سے ہی ختم کردیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد آج سےتمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ۔سیکریٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بناتے ہوئے تمام کاروباری مقامات ہفتے میں پانچ روز صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو دو روز کیلئے کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی،اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز،پنکچر شاپ، آٹا چکی، تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی بھی اجازت ہوگیتاہم تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک،سینما بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع کی اجازت ہوگی جبکہ چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ کال سنٹرز 50 فیصد سٹاف کےساتھ کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور یہ 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔حکومت پنجاب نے مویشی منڈیوں سے لیے گئے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آئے اور عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہوئے جس کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبائی وزیر صحت نے بھی تصدیق کی تھی کہ 19 اضلاع میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد اُن علاقوں کو کرونا فری قرار دے دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: