بھارتی فورسزکی جانب سےسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

0

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،،بزدل دشمن جان بوجھ کرایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے،بھارتی فوج نے ایک بار پھر آزاد کشمیرکےرکھ چکری اورنیزہ پیرسیکٹرپرمارٹر،آرٹلری اورخود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا،فائرنگ سےمیندر،کرنی، ڈگوارگاؤں کے 6 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق زخمیوں میں تین بچیاں اورایک خاتون بھی شامل ہیں،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے،پاک فوج کی جانب سے دشمن فوج کا پھرپورجواب دیا گیا اوربھاتی فوج کی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا،
اس سے قبل 30 اپریل کوبھی بھارتی فوج نےکیلراوررکھ چکری سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیت خاتون اوربچی شہید ہوگئی تھیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: