بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باٹلہ متھرانی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آرنےبتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
بیس جون کوبھی بھارتی افواج کی فائرنگ سےایک بچی شہید جبکہ دوزخمی ہو گئے تھے،بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: