تبدیلی سرکارکے بلندوبانگ دعوے سیاسی نعرہ ثابت ہوئے

وفاقی حکومت نے گزشتہ6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت نے دسمبر میں بیالیس کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا۔وفاقی حکومت کو جولائی سے دسمبر تک 15 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس ملیں جب کہ چین سے تراسی کروڑ چھپن لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے27کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر کمرشل بینکوں سےانچاس کروڑ چورانوے لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔
قرض لینے کا سلسلہ یہیں پرختم نہیں ہوا بلکہ تبدیلی سرکار کا ابتدائی 7 ماہ کے دوران مرکزی بینک سے لیا جانے والا قرضہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران لیے گئے قرضوں سے 4 گنا زائد ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت اب تک مرکزی بینک سے انتالیس کھرب 80 ارب روپے کا قرض لے چکی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران گزشتہ دورِ حکومت میں لیا گیا قرض 10 کھرب 5 ارب روپے تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.