قومی ٹیم کےفاسٹ باؤلرمحمد عامر کےہاں ننھی پری کی آمد

0
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلرمحمد عامرجنہوں نےدورۂ انگلینڈ کے حوالے سےبورڈ سےدرخواست کی تھی کہ میرے گھرنئےمہمان کی آمد متوقع ہےاس لیےمجھے دورہ انگلینڈ سے قبل خاندان والوں کے ساتھ وقت گزارنا دیا جائے،چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ باؤلرمحمد عامرکی درخواست کوقبول کرتے ہوئے انہیں دورہ انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرفاسٹ باؤلر محمد عامر نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر میں ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام زویا عامر رکھا گیا ہے۔اس سے قبل بھی محمد عامرکے ہاں بیٹی کی پیدا ہوئی تھی،بیٹی کی پیدائش 12 ستمبر 2017ء کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نےمنسا عامررکھا تھا،فاسٹ باؤلرمحمد عامر کی شادی بنگلا دیشی برطانوی شہری نرجس سے ہوئی ہے، یہ شادی ستمبر 2016ء کوہوئی تھی۔ محمد عامر نےلندن میں مقیم نرجس ملک سے 2014 میں نکاح کیا تھا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: