پی ایس ایل 5، قلندرز جیت کا کھاتا کھولنے میں پھر ناکام، زلمی کامیاب

0
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم وکٹ اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف ملا۔پشاور زلمی کے ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34 ، 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیوئس گریگورے 16، کامران اکمل 14 اور لیام لیونگ اسٹون نے 5 رنز بنائے۔کپتان ڈیرن سیمی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وہاب ریاض 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور کی جانب سے دلبرحسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ وائسی 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکے۔کرس لن 30 اور سمت پٹیل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوس گریگوری نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: